Aug 24, 2017 07:28 pm
views : 659
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab meets IG Punjab
لاہور، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے آئی جی پنجاب عارف نواز کی ملاقات
لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے آئی جی پنجاب عارف نواز نے
ملاقات کی ۔ آئی جی پنجاب عارف نواز نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ
سے ملاقات گورنر ہاؤس میں کی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا عام
آدمی کی عزت نفس کا تحفظ کرنا حکو مت کا فر ض اور پو لیس کی ذمہ داری ہے
۔پو لیس کو عام آدمی کے لئے خوف کی نہیں بلکہ خدمت کی علامت بن کر اْ بھر
نا ہے ۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا پو ری قوم دہشت گردی کی جنگ
میں شہید ہونے والے پو لیس اہل کاروں اور افسران کی قر بانیوں کو سلام پیش
کر تی ہے ۔
اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عارف نواز نے کہا پولیس لاء آینڈ آرڈر کے حوالے سے عوام کی توقعات پر پورا اْ تر نے کی کوشش کر ے گی ۔