Aug 24, 2017 07:51 pm
views : 748
Location : Sindh Rangers Headquarter
Karachi- Spokesperson Sindh Rangers Major Qambar Raza Press Conference
کراچی ، سندھ رینجرز نے متحدہ لندن کی جانب سے مقتول قراردیئے گئے کارکن کو زندہ پیش کردیا
سندھ رینجرز نے ایم کیوایم لندن کی جانب سے مقتول قرار دیئے جانے والے کارکن کو زندہ پیش کردیا۔
ایم کیوایم لندن نے رینجرز پر الزام عائد کیا تھا کہ رینجرز نے ان کے کارکن
محمد یوسف ٹھیلے والا کو گرفتار کرکے ماورائے عدالت قتل کردیا۔
سندھ رینجرز کے ترجمان میجر قمبر رضا نے پریس کانفرنس میں ایم کیوایم لندن کے کارکن یوسف ٹھیلا والا کو پیش کیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم لندن کی جانب سےرینجرز پر الزامات
لگائے گئے اور پریس کانفرنس کا مقصد سیاسی جماعت کے عائد کردہ الزامات کی
نفی کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم لندن کے کارکن محمد یوسف کی گرفتاری کے بعد
ہلاکت کا الزام لگایا گیا جب کہ محمد یوسف عرف ٹھیلا والا زندہ ہے اور ایم
کیوایم لندن کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایم کیوایم لندن نے محمد یوسف ٹھیلے والے کی جھوٹی
موت ظاہر کی جب کہ یوسف نے خود اپنے آپ کو رینجرز کے حوالےکیا۔ رینجرز
کراچی میں بلا تفریق آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے اور شہر میں امن کی بحالی
کے لیے رینجرز نے کلیدی کردار ادا کیا۔
اس موقع پر محمد یوسف ٹھیلے والا نے میڈیا کے سامنے پیش ہوکر کہا کہ میں
ایم کیوایم لندن کا کارکن ہے، رینجرز نے 17 جولائی 2017 کو کنسٹرکشن کمپنی
پر چھاپا مارا، وہاں سے فرار ہوکر میرپور خاص چلا گیا۔
یوسف ٹھیلے والا نے کہا کہ ایم کیوایم لندن کی پریس ریلیز میں مجھے ہلاک
قرار دیا گیا جس سے خوفزدہ ہوگیا اور خود کو قانون کے حوالے کرنے کا فیصلہ
کیا، ایم کیو ایم لندن سے تحفظ فراہم کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں
کا شکر گزار ہوں۔