Aug 24, 2017 08:12 pm
views : 611
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 542 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 642پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
642پوائنٹس کی کمی کے بعد42268 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا
آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر374کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 104کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،257کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔