Aug 24, 2017 12:00 am
views : 604
Location : Gaddafi Stadium, PCB Headquarter
Lahore- Chairman PCB Najam Sethi Press Conference
لاہور ، دورہ پاکستان کیلیے ورلڈ الیون کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ورلڈ الیون کیلیے پلیئرز کا اعلان کر دیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی نجم
سیٹھی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے اسکواڈ میں 7 ممالک کے کھلاڑی شامل
ہیں جن میں سے 5 کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے جب کہ بھارت کو کوئی کھلاڑی
شامل نہیں۔ اسکواڈ میں فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ہاشم آملہ، عمران طاہر، جارج
بیلی، گرانٹ ایلوئٹ، پال کولنگ ووڈ، بین کٹنگ، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل،
تشارا پریرا، سیموئل بدری، ڈیرن سیمی، تمیم اقبال اور ٹم پائنے شامل ہیں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے محفوظ ہے، تمام غیرملکی
پلیئر نے سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیاہے۔
تینوں میچز 12، 13 اور 15 ستمبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ زمبابوے کے سابق کپتان اینڈی فلاور ورلڈ الیون کی 14
رکنی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ ورلڈ الیون کی آمد جائلز کلارک کی کوششوں سے
ممکن ہوسکی، آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم ستمبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان آ
رہی ہے اور ورلڈ الیون کا پاکستان آنے سے پہلے دو روزہ کیمپ دبئی میں لگے
گا۔
چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے
ایونٹ کے بعد میرا مقصد کراچی میں میچ کرانا ہے اور پاکستان سپر لیگ کو
پاکستان میں لانا ہے۔