Aug 25, 2017 12:26 pm
views : 627
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 63 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،63 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روز جمعے کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 63 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 42204 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر272کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 104 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،159کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ 9 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔