Aug 25, 2017 02:37 pm
views : 528
Location : Prime Minister Office
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi meets Chairman Joint Chief of Staff Jordan
اسلام آباد،اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فرحت کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات
اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فرحت نے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں دوران باہمی دلچسپی
کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے ۔
لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فریحت اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات اسلام
آباد میں ہوئی ،شاہد خاقان عباسی نے ان سے ملاقات کے دوران اردن کے بادشاہ
عبداللہ دوئم کے بارے میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی
قیادت میں اردن کی عوام نے زندگی کے مختلف شعبوں میں قابل تعریف ترقی کی ہے
۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور اردن کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر
خیالات ایک جیسے ہیں،وزیراعظم نے زور دیا کہ پاکستان اور اردن دونوں امن
اور استحکام میں ایک مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان
اردن کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے اور تعلقات کو مزید مضبوط
کرنے کی خواہش رکھتاہے ۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فرحت نے وزیراعظم کا انتہائی زبردست
استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید
مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہا ر کیا،ملاقات میں خرم دستگیر ،پاکستان میں
اردن کے سفیر نواف خلیفہ سمیت دیگر سینئر حکومتی عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔