Aug 25, 2017 03:11 pm
views : 707
Location : Fatima Jinnah Hospital
Quetta- Congo Virus Increases
کوئٹہ کانگو کے مریض اسپتال میں تیسٹ کی سہولت نہ ہونے کے سبب مشکلات کا شکار
بلوچستان میں کانگو کے علاج معالجے کے لئے صوبے کے واحدہسپتال میں کانگو کی
تصدیق کی مشین فراہم نہ کی جاسکی کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں محکمہ
صحت کے حکام کی جانب سے گزشتہ سال مشین فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی
گئی تھی پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مریض اور ان کے رشتے دار
پریشانی میں مبتلا ہیں،لورا لائی کا رہا ئشی منیر احمدفا طمہ جنا ح ہسپتا ل
میں ز یر علا ج ہے،جسے کانگو سے متا ثر ہو نے کے شبے میں کو ئٹہ لا یا
گیا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مر یض کے ایک رشتے دار نے
بتا یا کہ 4ماہ قبل منیر کے والد اور مامو ں زاد بھا ئی بھی کانگو کا شکار
ہو ئے تھے،جو دوران علا ج جاں بحق ہو گئے ، منیر احمد کے رشتے دار کا کہنا
تھا کہ انہوں نے منیر کے والد اور مامو ں زاد بھا ئی کے ٹیسٹ کروالئے تھے
مگر تنگ دستی کے باعث اب ان کے لئے منیر کا ٹیسٹ کروا نا ممکن نہیں۔
ہر سا ل عید قربان کے مو قع پر بلو چستان سمیت افغانستان سے کانگو سے متا
ثرہ مریضوں کو علا ج معا لجے کے لئے کو ئٹہ کے فا طمہ جناح ہسپتا ل لا یا
جا تا ہے،کا نگو کے علاج کے لئے صوبے کا واحد ہسپتا ل ہو نے کی وجہ سے یہاں
بڑی تعداد میں مریض لا ئے جا تے ہیں،مگر حکومتی دعووں کے باوجود بھی اس
ہسپتا ل میں کانگو کی تصدیق کے لئے مطلوبہ مشینری فرا ہم نہ کی گئی۔
فا طمہ جناح ہسپتا ل کے تر جمان ڈا کٹر عباس نوتکانی کاکہنا ہے کہ رواں سا ل ستمبر تک ہسپتا ل میں ٹیسٹ کی سہو لت فراہم کی جا ئے گی
منیر احمد کی طر ح اس ہسپتا ل میں آ نے والے دیگر مریضوں کو بھی اسی پر
یشانی سے گز رنا پڑ تا ہے،جن میں سے بعض مریض ٹیسٹ کی رقم نے ہو نے کی وجہ
سے واپس چلے جاتے ہیں۔