Aug 25, 2017 04:11 pm
views : 706
Location : Women Vocational Training Centre Badaber
Peshawar- Inauguration Ceremony of Shaheed Marium Mukhtiar Women Vocational Training Centre Badaber
پشاور ، پی اے ایف کیمپ بڈھ بیر میں فلائنگ آفیسر مریم مختیار شہید ویمن ووکیشنل سنٹر کا افتتاح
پشاور میں پی اے ایف کیمپ بڈھ بیر میں فلائنگ آفیسر مریم مختیار شہید ویمن
ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا افتتاح ہوا۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہ
پرویز خٹک مہمان خصوصی تھے۔ اس تقریب کے شرکاء میں اسپیکر صوبائی اسمبلی
اسد قیصر، صوبائی وزراء اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی شامل تھے۔ائیر
مارشل شاہد اختر علوی ، ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (ٹریننگ ) نے اپنے
استقبالی خطبہ میں اس ادارے کی چیدہ چیدہ خصوصیات پر روشنی ڈالی۔
اس تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا کہ کوئی ملک
فنی اور پیشہ وارانہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ ہم نے قوم کو یہ وڑن
دیا کہ نوجوانوں کو فنی تعلیم دی جائے تاکہ نوجوان مرد اور عورتوں کو با
عزت روزگار فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے پاک فضائیہ کی صوبائی حکومت کو مالی وسائل کے علاوہ افرادی قوت
اور انفراسٹرکچر بھی فراہم کرنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل
سہیل امان کی ذاتی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صو بے کے 13 ٹیکنیکل اداروں کو معیاری تعلیم کے لیے
پاک فضائیہ کے حوالے کیا گیا جس سے ان اداروں میں داخلے کی شرح بہت زیادہ
ہو گئی۔
اس ادارے کا نام پاک فضائیہ کی پہلی خاتون شہید پائلٹ فلائنگ آفیسر مریم
مختیار شہید کے نام پر رکھا گیا ہے جنہوں نے2015ء میں میانوالی کے نزدیک
معمول کی تربیتی پرواز کے دوران جام شہادت نوش کیا۔یہ ٹریننگ سنٹر خیبر
پختونخواہ اور پاک فضائیہ کے تعاون سے پی اے ایف کیمپ بڈھ بیر، پشاور میں
قائم کیا گیا ہے۔
یہ ادارہ مختلف شعبہ جات جن میں ایمبرائیڈری ، ڈرائیونگ ، کمپیوٹر، کوکنگ،
بیکنگ ، ٹیلرنگ، ڈریس ڈیزائننگ ، بیوٹیشن اور دستکاری وغیرہ شامل ہیں۔ یہ
ادارہ مقامی خواتین کو مفت ٹیکنیکل ایجوکشن اور عملی تربیت بھی فراہم کرے
گا جس سے وہ باعزت روزگار حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا ذاتی کاروبار بھی
شروع کر سکیں گی۔