Aug 25, 2017 04:33 pm
views : 681
Location : Interior Ministry Office
Islamabad- Interior Minister Ahsan Iqbal meets Ambassador of Japan Takashi Kurai
اسلام آباد ،وزیر داخلہ احسن اقبال سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے کی ملاقات
اسلام آباد میں وزیر داخلہ احسن اقبال سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے نے
ملاقات کی۔جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے نے وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات
وزیر داخلہ کے دفتر میں کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی
کے امور زیر بحث آئے۔
ترجمان وزیر داخلہ ہاؤس کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا پاکستان اور
جاپان کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات ہیں۔پاکستان عالمی برادری کے ساتھ
مل کر امن کا کردار ادا کر رہا ہے۔دنیا کا کوئی ملک پاکستان سے زیادہ
افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں ہے ۔
وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاجاپان کے تجارت پیشہ افراد کو ویزا کے حصول
کیلئے ہر طرح کا تعاون کر رہے ہیں،امن اور ترقی کے درمیان باہمی ربط ناگزیر
ہے،ا دار وں کی مضبوطی قوموں کی ترقی کی ضامن ہوتی ہے۔
وزیر داخلہ احسن اقبال نے مزید کہا صدر ٹرمپ کا حا لیہ بیان حقیقت کے بر
عکس اور مایوس کن ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جدید ٹیکنالوجی سے
آگہی انکی قابلیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے،دہشت گردی کے
خلاف جنگ اور خطے میں استحکام کو قائم رکھنے کیلئے پاکستان نے بے کراں
قربانیاں دیں ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہاجاپان اور پاکستان کے درمیان ہمہ جہت شعبوں میں اچھے تعلقات ہیں ،ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔
جاپانی سفیر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پاکستان میں امن و امان کے
حوالے سے تعریف کرتے ہوئے ان کی قربانییوں اور کاوشوں کو سراہا ۔
وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد پولیس کو ٹوکیو پولیس کے طرز پر ماڈل پولیس بنانے کے لئے عزم کا اظہار کیا۔