Aug 25, 2017 05:01 pm
views : 776
Location : Peshawar Town 3
Peshawar- DC Peshawar Saqib Raza Aslam Press Conference
پشاور ، شہر کا موسم ڈینگی کی پیدائش کے لئے آیڈیل ہے، ڈی سی پشاور ثاقب رضا اسلم
ڈی سی پشاور ثاقب رضا اسلم نے کہا ہم نے کل ہائی کورٹ میں کل تمام تر ڈیٹا
جمع کروا دیا ہے، بہت جلد ہیلتھ رضاکار فورس بھی بنا رہے ہیں،تمام ا سکولوں
کو ہدایت کی گئی ہے بچوں کو مکمل آستینوں والے کپڑے پہنائیں۔
ڈی سی پشاور ثاقب رضا اسلم نے پشاور ٹاون تھری کے دفتر میں بریفنگ سے خطاب
کرتے ہوئے کہا پشاور کا موسم ڈینگی کی پیدائش کے لئے آیڈیل ہے، جتنی اگریسو
حکمت عملی پشاور میں اپنائی گئی ہے ایسی دوسرے کسی بھی شہر میں نہیں
اپنائی گئی، آج سے ا سکولوں میں زیرو پیریڈ شروع ہو جائے گا۔
ڈی سی پشاور نے کہا تین دن میں ڈینگی ختم کرنا نا ممکن ہے، ابھی تک ڈینگی
بخار سے 7 ہلاکتیں ہوئی ہیں،بار بار گھروں میں جاکے موسپیل لوشن دیا جا رہا
ہے،بارش کی وجہ سے پھر سے پانی اکٹھا ہو گیا ہے۔
ڈی سی پشاور ثاقب رضا اسلم نے مزید کہاڈبلیو ایس ایس پی کو ہدایت کی ہے کہ
جلد از جلد پانی کو ہٹایا جایا، پنجاب کے ڈاکٹرز سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔