پشاور،ایف سی آر کالا قانون ہیں جو کہ ہم اور قبائل نہیں مانتے، پرویز خٹک
خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنات تھا کہ قبائلی عوام کا
مطالبہ ہے کہ قبائل کو صوبے میں ضم کیا جائے اور اگر اس کو نہ کیا گیا تو
فاٹا میں کشمیر جیسی صورت حال پیدا ہو جائیگی تو وہ تباہ کن ہیں۔
پشاور گل بہار میں ایوب افریدی کے پی ٹی ائی میں شمولیتی پروگرام سے خطاب
کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق فاٹا کو صوبے میں ضم کرنے کے مطالبہ میں
مشکلات پیدا کر رہا ہے، وہ چاہتا ہیں کہ قبائل کو ازاد نہ کیا جائے ، ہم سب
کو مل کر ایسی سوچ کو ختم کر نا ہو گا ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے مزید کہا ایف سی ار کالا قانون ہیں
جو کہ ہم اور قبائل نہیں مانتے ، ہماری حکومت اس فیصلے کو مکمل سپورٹ
کریگی کہ اس کو صوبے میں ضم کیا جائے ، عوام نے تحریک انصاف کو اس لیے ووٹ
دیا کہ وہ نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں اور ہم نے چار سالوں میں ادرے ٹھیک
کئے ۔