Aug 25, 2017 07:08 pm
views : 607
Location : Vegetable Market
Peshawar- Vegetable Prices Increases
پشاور،عید الضٰحی کے دن قریب آتے ہی پشاور میں سبزی کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کرنے لگی
عید الضٰحی کے دن قریب آتے ہی پشاور میں سبزی کی قیمتیں بھی آسمانوں سے
باتیں کرنے لگی ہیں۔مویشی منڈیوں میں جہاں جانور خریدنا شہریوں کی پہنچ سے
باہر ہے وہی اب سبزی کی بڑھتی قیمتوں نے بھی شہریوں کی مشکلات میں مزید
اضافہ کر دیا۔
عید الضٰحی پر جہاں جانوروں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں ،تو وہی
اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں بھی آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جس نے شہریوں
کے لئے نئی پریشانیاں پیدا کر دی ہیں۔
شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جانور خریدنا تو دور کی بات اب تو سبزیاں
بھی نہیں خرید سکتے۔ انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بن کے بیٹھی ہوئی ہے۔
صو بائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ تبدیلی
کے نعرے لگانے والی حکومت عوام پر مہنگائی کا بم پھوڑنے والے گراں فروشوں
کے خلاف فوری ایکشن لیں۔
عوام کا کہنا ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الضحی کے قریب آتے ہی گراں
فروش سبزی کو من چاہی قیمتوں میں فروخت کر رہے ہیں ، جو انتظامیہ کی بے بسی
کا ثبوت ہے ۔