Aug 25, 2017 07:36 pm
views : 699
Location : Railway Station
Quetta- Azadi Train reached Quetta
کوئٹہ ، تحریک پاکستان کی کہانی سناتی آزادی ٹرین امن کا پیغام لے کر کوئٹہ پہنچ گئی
وطن کیسے بنا اور اس کے لئے کتنی قربانیاں دی گئیں، تحریک پاکستان کی کہانی
سناتی آزادی ٹرین امن کا پیغام لے کر کوئٹہ پہنچ گئی،بارہ اگست کو اسلام
آباد سے چلنے والی آزادی ٹرین مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پہنچ
گئی۔ٹرین کو دیکھنے کے لئے طلبہ و طالبات اورعا م شہریوں کی کثیر تعداد
ریلوے امڈ آئی۔
ٹرین کے چھ فلوٹس گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کی تہذیب و ثقافت کی عکاسی
کی گئی ہے۔ملک میں آزادی کا پیغام دیتی ہوئی آزادی ٹرین2 روز قیام کے بعد
کراچی روانہ ہو جائے گی۔