Aug 26, 2017 01:44 pm
views : 574
Location : Ring Road Cattle Market
Peshawar- Sultan In Cattle Market
پشاور،رنگ روڈ کی مویشی منڈی میں راہ سلطان کی دھوم
عید قرباں کی آمد آمد ہے ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی مویشی منڈیاں سج گئی
ہیں جہاں صوبے کے دور دراز کے علاقوں سے مختلف نسل کے جانور لائے گئے ہیں۔
پشاورکی رنگ روڈ مویشی منڈی میں لائے گئے راہ سلطان نے دھوم مچادی ہے ،دس
من سے زائد وزن والا راہ سلطان لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے۔ ناز نخروں
سے پالے گئے راہ سلطان کے مالک کا کہنا ہے کہ روز اس کو دودھ ، مکھن ،
دیسی گھی اور فروٹ کھلاتا ہوں جس کی وجہ سے یہ اور جانوروں سے مختلف ہے اور
اس کا وزن دس من سے زائد ہے اور اس کی قیمت چار لاکھ پچاس ہزار ہے جبکہ اس
کی قیمت تین لاکھ پچاس ہزار لگ چکی ہے لیکن میں نے اس کو فروخت نہیں کیا
اور انشا اللہ عید سے پہلے پہلے یہ 5 لاکھ میں فروخت ہو جائیگا۔