Aug 26, 2017 03:04 pm
views : 668
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs Council of Common Interests meeting
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا
جس میں ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں چاروں وزرائے اعلی اورکونسل کے
دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے، 2 مئی کے اجلاس میں
ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد سمیت 18 ویں ترمیم کے بعد ہائر ایجوکیشن کے
صوبوں سے معاملات پر بھی بات ہوئی۔
اجلاس میں ایل این جی کی درآمد، چھٹی مردم شماری اور قومی جنگلات پالیسی،
قومی واٹر پالیسی، پٹ فیڈر کینال کو کوٹہ سے کم پانی کی شکایات اورگیس فیلڈ
کے اطراف آبادیوں کو گیس کی فراہمی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔
اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل بزرگ شہریوں کے پیکج کا جائزہ لیا گیا،
کراچی شہر کے لیے 12 سو کیوسک اضافی پانی کی فراہمی پر بھی بات ہوئی۔ اس
موقع پر وزرائے اعلی ٰنے وزیراعظم کو صوبوں کے مسائل اور جاری منصوبوں سے
متعلق آگاہ کیا۔
بعد ازاں وزیر اعظم نے تمام وزرائے اعلیٰ سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔