Aug 26, 2017 05:31 pm
views : 540
Location : Different Places
Karachi- Animal Decoration Trend Increases
کراچی،شہری قربانی کے جانوروں کی سجاوٹ میں مصروف
سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے ملک بھر کی مویشی منڈیوں کی رونقیں بڑھتی
جا رہی ہیں،،عیدالاضحیٰ محض چند دن کی دوری پر ہے جس کے بعدقربانی کے
جانوروں کی سجاوٹ بھی پورے عروج پر پہنچ گئی ہے خاص طور پر بچے تو اپنے
بکروں اور بیلوں کو سجا سنوار کر اپنے دوستوں میں اپنی ناک اونچی کرنے کے
خواہش مندنظر آرہے ہیں،ہر کوئی ایک دوسرے پر بازی لینے کی کوششوں میں ہے،
لوگوں کی ڈیمانڈ پوری کرنے کیلیے بکروں ، بیلوں اور اونٹوں کے آرائشی سامان
سے متعلق کراچی میں درجنوں دکانیں سج گئی ہیں۔
عید الاضحی کے قریب سامان کی فروخت بڑھنے پر تاجر بہت خوش ہیں، ایک بکرے کی
سجاوٹ کے لئے کم ازکم خرچہ تین سو روپے وصول کئے جارہے ہیں جبکہ بیل اور
اونٹ کے لئے دو ہزار روپے ہے زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد نہیں۔
ایک شہری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان
اپنی بھی تو سجاوٹ کرتا ہے اسی لئے ان قربانی کے جانوروں کی سجاوٹ کرنا بھی
ضروری ہے۔
ایک اور شہری نے کہا کہ پورے کراچی میں ہی جانوروں کو سجایا جا رہ ہے،بس اللہ ہماری قربانیوں کو قبول کرلے۔
ایک دکاندار نے کہا کہ اچھا ہے کہ شہر بھر میں اسٹال لگ گئے ہیں جبکہ یہ اچھا رحجان ہے اس سے عوام کے روز گار میں بھی اضافہ ہوگا۔
ایک اور بزرگ شہری نے کہا کہ اس طرح سے اسٹالز کا لگنا خوش آئند بات ہے،جبکہ گزشتہ سالوں کی نسبت حالات بھی کافی بہتر ہوئے ہیں۔