کراچی ،سندھ رینجرز کی لیا ری میں کامیاب کارروائی ،اسلحے کاذخیرہ برآمد
کراچی میں پاکستان رینجرز( سندھ)کو انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر اطلاع
ملی کہ لیار ی گینگ وار (عزیز بلوچ گروپ) سے تعلق رکھنے والے کچھ شر پسند
عنا صر نے علاقے میں شر پسندی پھیلانے کی نیت سے لیاری چاکیواڑہ کے علاقے
میں واقع ایک خالی پلاٹ میں اسلحہ اور ایمونیشن چھپارکھا ہے۔
ترجمان پاکستان رینجرز(سندھ) کے مطابق پا کستان رینجرز(سندھ) نے فوری
کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ میں چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کرلیا ۔
چھپایا گیا اسلحے میں 3عد د 30بور ماؤذر بمعہ 3عد د میگزین ،2عد د 30بور
پستول بمعہ 2عد د میگزین ، ایک عد د 9ایم ایم پستول بمعہ ایک عد د میگزین،
ایک عد د 32بور پستول ، 7عد د 32بور ریوالورزاور 61عد د مختلف اقسام کے
راؤندز برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان سند ھ رینجرز کے مطابق یہ اسلحہ اور ایمونیشن شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے لئے استعمال ہونا تھا ۔