Aug 26, 2017 06:35 pm
views : 665
Location : Different Cattle Market
Quetta- Eid-ul-Adha, Cattle Markets in different areas
کوئٹہ،مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں سن کر خریداروں کے اوسان خطا ہوگئے
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مویشی منڈیاں تو سج گئی مگر جانوروں کی قیمتیں سن کر خریداروں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں۔
عید قرباں کی آمد آمد ہے ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی مختلف علاقوں میں
مویشی منڈیاں سج گئی ہیں مشرقی بائی پاس ،اسپنی روڈاورعالمو چوک سمیت دیگر
علاقوں میں لگائی گئی منڈیوں میں صوبے کے دور دراز کے علاقوں سے مختلف نسل
کے جانورتو لائے گئے ہیں مگر خریداروں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے
تاہم بیوپاری امیدیں لگائے بیٹھے ہیں کہ خریدار جلد انکی چھری کے نیچے
آئیں گے۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ بیوپاری من مانی قیمتیں وصول کرتے ہیں جسکی وجہ سے متوسط طبقہ سنت ابراہیمی ادا کرنے سے محروم ہے۔
بلوچستان سے افغانستان اور ایران مویشیوں کی اسمگلنگ جاری ہے جو مویشیوں کی
قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ۔عوامی حلقوں کامطالبہ ہے کے جانوروں
کی اسمگلنگ کو فوری طور پر روک کر قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ٹھوس لائحہ
عمل اپنایا جائے ۔