کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈاکٹر ادیب رضوی کی ملاقات
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈاکٹر ادیب رضوی نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈاکٹر
ادیب رضوی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ایس آئی یو ٹی
کورنگی اور سکھرکے حوالے سے متعدد امور پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے ڈاکٹر ادیب رضوی کو یقین
دلایا کہ سندھ حکومت ایس آئی یو ٹی کی ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرے گی،
تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سے بہتر سہولیات میسر ہو سکیں۔