Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 26, 2017 08:07 pm views : 641

Location : Civil Secretariat

Lahore- CM Punjab chairs video link meeting regarding Health
  • Urdu

لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کیا۔اجلاس میں برطانوی سرمایہ کاروں کی جانب سے پنجاب میں شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے کہا صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری ہمارا مشن ہے۔ اس ضمن میں برطانوی سرمایہ کاروں کے تعاون اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ برطانوی سرمایہ کارو ں کی جانب سے جدید ہسپتال اور میڈیکل کالج کے قیام کی تجویز خوش آئند ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شر یف نے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔کمیٹی برطانوی سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کرکے تجویز کو حتمی شکل دے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے کہاہسپتالوں میں صحت کی معیاری سہولتوں تک رسائی عوام کا حق ہے۔ پنجاب حکومت نے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے بے پناہ اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ ہسپتالوں میں عام آدمی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جہاں سے بھی تعاون ملا، لیں گے۔ آج پنجاب میں وہی دوائی غریبوں کو مل رہی ہے جو امیر استعمال کر رہے ہیں۔
محمد شہباز شر یف نے کہاپنجاب میں غریب مریضوں کے معیاری علاج معالجے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے منصوبے پر تیزی سے کام ہورہاہے۔ہیپا ٹائٹس فلٹر کلینکس کا دائرہ کار پورے پنجاب میں پھیلایا جائے گا۔
برطانوی سرمایہ کار وں نے کہا لاہور میں برطانوی معیار کا جدید ہسپتال اور میڈیکل کالج بنانے کیلئے سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ہم پنجاب حکومت کے ساتھ شعبہ صحت میں مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
صوبائی وزیر سید علی رضا گیلانی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکمو ں کے سیکرٹریز، اعلیٰ حکام اور برطانوی سرمایہ کاروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved