کراچی،اتوار کے روز شہریوں کی بڑی تعداد مویشی منڈی پہنچ گئی
عید قرباں قریب آتے مویشی منڈیوں کی رونقیں بڑھتی جا رہی ہیں جبکہ چھٹی کے
روز شہریں کی بڑی تعداد صبح سویرے مویشی منڈی پہنچ گئی تاہم بڑھتی ہوئی
مہنگائی نے شہریوں کو دن میں تارے دکھا دیے ہیں،جانوروں کی خریداری کی غرض
سے منڈی آئے شہری مہنگائی کا شکوہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔
مہنگائی میں اضافے کے باوجود شہری پرامید ہیں کہ ایک دو دن میں منڈی نیچے
آجائے گی جبکہ بیوپاریوں کا شکوہ ہے کہ سہولیات نہ ہونے کے سبب انکے
اخراجات بڑھے ہوئے ہیں جس کے جانوروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری
محمد ندیم قادری نے کہامنڈی چڑھی ہوئی ہے لیکن ایک دو دن میں قیمتیں کم ہو
جائیں گی۔
ایک نوجوان زبیر خان نے کہاکہ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ منڈی میں کسی قسم کے
کوئی انظامات نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے انکے اخراجات میں بھی اضافہ
ہوا ہے اور اسی لئے قیمتیں بڑھی ہوئی ہیں۔