لاہور،سابق وفاقی وزیر خالد کھرل انتقال کرگئے
سابق وفاقی وزیر خالد کھرل انتقال کرگئے ہیں، خالدکھرل طویل عرصے سے بیمار
تھے،نمازجنازہ شام 5بجے کمالیہ میں ادا کی جائیگی،مرحوم نے ایک بیٹا اور
ایک بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں جبکہ مرحوم کی جسد خاکی کوکمالیہ کے لئے روانہ
کردیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر خالد احمد خان کھرل کافی عرصہ سے زیابیطس کے عارضہ میں
مبتلا تھے، ان کی عمر 79 برس تھی، خالد کھرل کی رہائشگاہ پر اہم شخصیات کی
آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ رہنما پیپلز پارٹی فیصل صالح حیات، سابق وزیر دفاع
احمد مختار، جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے، منیر احمد ملک، طاہر خلیل اور
چوہدری اشفاق نے اہل خانہ سے تعزیت کی مرحوم کی نماز جنازہ پابجے کھرل ہاؤس
کمالیہ میں ادا کی جائے گی۔
خالد کھرل آصف زرداری سے اختلافات کی وجہ سے تحریک انصاف میں شامل ہو گئے
تھے لیکن پھر بلاول بھٹو زرداری کو قیادت ملنے کے بعد وہ رواں سال دوبارہ
پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔