ملتان،ہمیں ایک ہو کر ٹرمپ اورمودی کو جواب دینا ہے، نئی امریکی پالیسی پر حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا ہے،شاہ محمود قریشی
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ
این اے 120 میں ہمارا داخلہ بند کردیاگیاہے جبکہ حکمران جماعت کی جانب سے
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے،این اے 120 الیکشن کیلئے پی ٹی آئی
پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جب کہ مرکزی قیادت بھی
مہم نہیں چلا سکتی، این اے 120 میں ہمارا داخلہ بند کردیا گیا ہے، این اے
120 میں سرکاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے ،تاہم ان تمام بندشوں کے
باوجود تحریک انصاف این اے 120 میں بھرپور مقابلہ کرے گی جبکہ ارکان اسمبلی
ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں مصروف ہیں، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئے۔
ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نے کہاکہ ہم نے
کہا تھا باہر جانے سے پہلے وزیر خارجہ پارلیمنٹ کواعتماد میں لیں،یہ قومی
نوعیت کا معاملہ ہے، ہم پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے،ہمیں ایک ہو کر
ٹرمپ اورمودی کو جواب دینا ہے، نئی امریکی پالیسی پر حکومت نے قومی اسمبلی
کا اجلاس بلایا ہے، اسمبلی میں حکومت کا مؤقف سنیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ این اے 120 سے ہمیشہ ن لیگ جیتی آرہی ہے،
اب کی بار لوگ ن لیگ سے غیر مطمئن ہیں،نواز شریف ملک کے اداروں کو نشانہ
بنا رہی ہیں، اگر نواز شریف اپنی پالیسی پر قائم رہے تو ن لیگ تقسیم ہوتی
نظر آرہی ہے۔