Aug 28, 2017 01:33 pm
views : 645
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 314 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،314 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 314 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 42327 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر241 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 105 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،132 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 4 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔