Aug 28, 2017 02:15 pm
views : 661
Location : Different Markets
Peshawar- Knife Prices Increases
پشاور،عید قرباں کی آمد سے قبل نئی چھریوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے
پشاور میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الضحی کی آمد پرجانوروں اور قربانی
میں استعمال ہونے والی نئی چھریوں، کلہاڑی اور ٹوکےسمیت دیگر اشیاءکی
قیمتوں کو پرلگ گئےہیں شہریوں نے بھی مہنگائی سے تنگ آکر پرانی چھریاں تیز
کرانا شروع کر دی ہیں۔
پشاور میں عید الضحی کی آمد سے پہلے ہی قربانی کے جانوروں سمیت عید الضحی
پر استعمال ہونے والاتمام سامان مہنگا ہو گیا،مہنگے مویشی ، مہنگی سبزیوں
کے بعد اب چھریوں ،کلہاڑی اور ٹوکے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔
ایک دکاندار نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ
چھریوں کی قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت تھوڑی مہنگی ہیں،کیونکہ اس سال کاریگر
کی اجرت ،لوہااور بجلی کی قیمت زیادہ ہونے کے باعث چھریوں کی قیمتوں میں 10
سے 20 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
ایک شہری نے کہا کہ دوسرے ممالک میں مذہبی تہواروں کے آتے ہی اشیاء خوردو
نوش سمیت تمام سامان کی قیمتیں سستی کر دی جاتی ہیں جبکہ پاکستان میں ہر
تہوار سے پہلے ہی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو پریشان کیا جاتا
ہے۔