Aug 28, 2017 03:15 pm
views : 576
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Chairs Meeting About Clean Water
لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پینے کے صاف پانی سے متعلق اجلاس
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی
کا پروگرام عوامی مفاد کا بہت اہم منصوبہ ہے اور مفاد عامہ کے اس شاندار
پروگرام کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے پینے کے صاف پانی کے
پروگرام پر عملدرآمد اور مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پینے کے صاف پانی کے پروگرام سے قوم کے بچوں
کا مستقبل جڑا ہے ،شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے صاف
پانی پروگرام نہایت اہمیت کا حامل ہے اورپروگرام کا آغاز اربوں روپے کی
لاگت سے جنوبی پنجاب کی تحصیلوں سے کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمیں محنت ، جذبے اور لگن سے کام کرتے ہوئے
پروگرام کے اہداف کو حاصل کرنا ہے اورمیرا ایمان ہے کہ محنت اور خلوص نیت
سے کوئی بھی کام کیا جائے تو کامیابی ضرور ملتی ہے لہذا صاف پانی پروگرام
کو انتھک محنت اور شب و روز کی کاوشوں سے کامیاب بنانا ہے اورصاف پانی کی
ساؤتھ اور نارتھ کمپنیاں فیصلے کر کے آگے بڑھیں اور نتائج دیں۔
وزیر اعلیٰ نے مزیدکہا کہ صاف پانی ہر شہری کابنیادی حق ہے اور یہ حق اسے
دیں گے ، یہ پروگرام بھی پنجاب حکومت کے سابق پروگراموں کی طرح شفافیت اور
معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہونا چاہیے جبکہ منصوبے کے معیار پر کوئی
سمجھوتہ نہیں ہو گا، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ،سی ای اوز صاف پانی کمپنیز
، اعلی حکام اور غیر ملکی ماہرین نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔