Aug 28, 2017 04:33 pm
views : 642
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi meets PML (N) MNAs from Rawalpindi division
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات
اسلام آبادمیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ (ن )راولپنڈی ڈویژن
کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ مسلم لیگ (ن )راولپنڈی ڈویژن کے ارکان
قومی اسمبلی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں کی ۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منتخب
نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا موثر کردار
اداکریں۔
اسلام آباد میں راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ( ن) کے ارکان
قومی اسمبلی کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو
ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی اور عوامی بہبود کے منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔