Aug 28, 2017 06:15 pm
views : 497
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 667 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 667پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیرکو مارکیٹ میں غیر
معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 667پوائنٹس کی
کمی کے بعد41974 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغازمنفی زون میں
ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر343کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 81کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،238کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔