Aug 28, 2017 10:43 pm
views : 637
Location : Sindh Rangers Headquarter
Karachi- DG rangers Sindh chairs high level meeting regarding Eid ul Adha
کراچی ، ڈی جی رینجرز (سندھ) میجرجنرل محمد سعید کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
کراچی میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجرجنرل محمد سعید کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس ہید کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) میں منعقد ہواجس میں رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شر کت کی ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے انتظامات کا جائز ہ لیا گیا ۔اجلاس کے دوران اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مویشی منڈیوں ، کمرشل ایریا ز اور تفر یحی مقامات کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی طور پر اقدامات کئے جائیں گے۔
اس موقع پر مربوط حکمت عملی بھی مرتب کی گئی جس کے تحت کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشتگردی یا اسٹر یٹ کرائم کے واقعات سے موثر انداز میں نمٹنے ، جبری طور پر کھالیں جمع کرنے والے عناصر اور ہوائی فائرنگ یا سلحے کی نمائش کرنے والے افراد یا گروہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات بھی صادر کئے گئے ۔