Aug 28, 2017 10:53 pm
views : 667
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Video Link Meeting
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا۔
دو گھنٹے طویل اجلاس میں عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر صفائی، مویشی منڈیوں
میں انتظامات ، ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے اقدامات، جھولوں کے
حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزراء منشاء اللہ بٹ، آصف سعید منہیس، رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر،
لارڈ میئر لاہور، کمشنر لاہور ڈویڑن اور متعلقہ حکام نے سول سیکرٹریٹ سے
ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔چیف سیکرٹری پنجاب اور متعلقہ حکام
ماڈل ٹاؤن سے اجلاس میں شریک ہوئے۔فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور،
ملتان، سرگودھا،ساہیوال، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویڑن کے میئرز، کمشنرز
اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاعیدالاضحی پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں۔
مویشی منڈیوں میں بھی صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ غیر
قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرکے
گرفتار کیا جائے۔عیدالاضحی پر سڑکوں پر سری پائے بھوننے پر پابندی ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم بھی دیا۔
محمد شہبازشریف نے کہاسری پائے بھوننے کا ایک واقعہ بھی سامنے آیا تو ذمہ
دار متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ہوں گے۔پنجاب بھر میں عیدالاضحی
پر آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے۔غفلت کسی صورت برداشت نہیں کروں
گا۔کھلے مقامات پر سری پائے بھوننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا
جائے۔عید کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بچوں کے ہمراہ پارکوں کا رخ کرتی
ہے۔پارکوں میں نصب جھولوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے اور حفاظتی معیار کو
یقینی بنایا جائے۔