لاہور، صوبائی وزیر ایکسائز مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کی نجی اسکول میں تقریب میں شرکت
صوبائی وزیر ایکسائز مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے نجی اسکول میں منعقدہ تقریب
میں شرکت کی صوبائی وزیر نے پوزیشن ہولڈر طلبا میں میڈلز تقسیم کئے۔
پاک عرب سوسائٹی میں واقع نجی سکول میں نویں جماعت میں پوزیشنز لینے والے
طلبا کو انعامات سے نوازنے کے لئے ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی، تقریب کے
مہمان خصوصی وزیر ایکسائز اور ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن تھے، دیگر
سکولز اور کالج کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مجتبیٰ شجاع الرحمان نے طلباء کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے لئے
مستقبل میں بہت سی نیک خواہشات کا اظہار کیا،ا سکول کے پرنسپل قاضی نعیم
انجم کا کہنا تھا کہ اگلے سال بھی بچوں نے پوزیشنز لیں تو ان کو ایک لاکھ
روپے انعام سے نوازا جائے گا، تقریب میں شامل طلبا میں میاں مجتبی ٰشجاع
الرحمان نے میڈلز تقسیم کئے جس پر طلباء نے خوشی کا اظہار کیا۔
تقریب میں طلباء نے تقاریر ، ملی نغمے اور خوبصورت کلام بھی پڑھے جبکہ
پوزیشنز ہولڈر طلباء میں انعامات کی تقسیم سے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی
ہوئی بلکہ ان میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کا جذبہ بھی پیدا ہوا۔