Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 29, 2017 04:14 pm views : 604

Location : Local Place

Islamabad- Foreign Minister Khawja Muhammad Asif addresses
  • Urdu

اسلام آباد ، بھارت سندھ طاس معاہدے پرمکمل تعاون نہیں کررہا، خواجہ آصف

وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے پرمکمل تعاون نہیں کر رہا اور پاکستان کوبھارتی ڈیمزکے ڈیزائن پرتحفظات ہیں۔
اسلام آباد میں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے آبی وسائل کی اہمیت بڑھ گئی، قدرتی وسائل میں پانی کوبہت اہمیت حاصل ہے، مستقبل میں توانائی کا زیادہ انحصارآبی وسائل پرہوگا، آج کے دورمیں پانی کا تحفظ اہم صورتحال اختیارکرگیا ہے، انڈس واٹر کا معاملہ دو خود مختار ملکوں کےدرمیان اہم مسئلہ ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے پرعملدرآمد میں تعاون نہیں کر رہا جب کہ پاکستان اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرر ہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں بھارتی ڈیمزکے ڈیزائن پرتحفظات ہیں، عالمی بینک سندھ طاس معاہدے پراپنا تعمیری کردار ادا کرے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پانی کی مقامی تقسیم پر خرچ ہونےوالی رقم کا 80 فیصد ریکورنہیں ہوتا، ہم پانی ایسے استعمال کرتے ہیں جیسے ہمارے پاس لامحدود پانی ہے، اگرپانی کا ضیاع جاری رہا تومستقبل میں مزید خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا جب کہ پانی سے متعلق قومی سطح پر شعور اجاگر کرنا ہوگا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زیادہ ترپانی مغربی دریاوں سے آتا ہے، استعمال شدہ زیادہ تر پانی ضائع ہوجاتا ہے تاہم آبپاشی کا طریقہ کار بہتر بنا کر پانی کو بچایاجا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے بھی ماضی میں پانی کے مسئلے کوسنجیدگی سےنہیں لیا تاہم اب حکومت نے مسئلے کا ادراک کرتے ہوئے الگ وزارت قائم کی ہے۔
واضح رہے کہ 14اور 15ستمبر کو واشنگٹن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازع پر مذاکرات ہوں گے ، عالمی بینک کی زیر نگرانی ہونے والے ان مذاکرات میں متنازع بھارتی منصوبوں پر بات کی جائے گی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved