اسلام آباد،وزیر اعظم کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ،اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈہ زیر غور ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ
کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،وزارت تیل و گیس کی نو سمریاں ایجنڈے میں شامل ہیں
جبکہ اجلاس میں مکوڑی فیلڈ سے گیس کی ایلوکیشن کا معاملہ زیر غور آئے
گا،وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پر آئل کمپنیوں ،
ڈیلرز کے مارجن کی جائزہ رپورٹ پیش کی جائے گی ، اجلاس میں صوبوں میں جاری
توانائی کے منصوبوں کاجائزہ بھی لیاجائیگا، صوفیافیلڈ سے گیس کی فراہمی کا
معاملہ منظوری کیلئے زیرغور آئے گااور ایل پی جی ایئرمکس پروجیکٹس زیرغور
آئیں گے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں گلگت بلتستان کے لیے رعایتی گندم اور
سٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کے لیے فنڈز کی فراہمی پر بھی غور ہوسکتا ہے
اجلاس میں گلگت بلتستان کو گندم پر سبسڈی دینے کی منظوری دی جائے گی ، اس
کے علاوہ موجودہ گیس فیلڈزسے گیس نکالنے اور تقسیم کا فارمولا زیر غور آئے
گا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کراچی سے لاہور تک گیس پائپ لائن کی
فنڈنگ کے معاملے پر بھی غور ہوگا، یہ گیس پائپ لائن ایک ارب 20 کروڑ مکعب
فٹ یومیہ گیس فراہم کرے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی پٹرولیم مصنوعات میں ڈیلرز
اور تیل کمپنیوں کے مارجن سے متعلق سمری پر بھی غور کر سکتی ہے۔