کراچی،سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا پریس کانفرنس سے خطاب
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ 2017 کی مردم
شماری کے جبری اور دھاندلی زدہ نتائج مسترد کرتے ہیں,کراچی کے ساتھ زیادتی
پاکستان کے ساتھ زیادتی ہے،یہ صرف ایم کیو ایم کا نہیں سندھ میں رہنے والے
تمام قوموں کا مسئلہ ہے۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے پوئے فاروق ستار نے کہا کہ
کراچی پاکستان کی ترقی کا انجن ہے،سندھ میں آباد لوگوں سے کہا جارہا ہے وہ
تیسرے درجے کے شہری ہیں، یہاں کے عوام کومعاشی حقوق سے محروم کیا جارہا
ہے،انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کومعاشی حقوق سے محروم کیا جارہا
ہے،مہاجروں کو دیوار میں چنوا دیا گیا ہے،اس سے بڑا ظلم پاکستان میں پہلے
کبھی نہیں ہوا۔
ایم کیا ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے کہیں گے کہ ہماری آبادی کا مقصد ہماری تعداد کو گھٹاناہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ 2017 کی مردم
شماری کے دھاندلی زدہ نتائج مسترد کرتے ہیں،کراچی کے ساتھ زیادتی پاکستان
کے ساتھ زیادتی ہے۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ سندھ کی شہری آبادی کو جان بوجھ کر کم ظاہر کیا گیا ہے،ماضی کی مردم شماریوں میں بھی یہی ہوا تھا۔