Aug 30, 2017 02:20 pm
views : 518
Location : Millat Road, Cattle Market
Faisalabad- Cattle Market Issues After rain
فیصل آباد،بارش کے بعد مویشی منڈی میں پانی اور کیچڑ،شہر یو ں کو مشکلات کا سامنا
فیصل آباد میں گزشتہ روز ہونے والی بارش سے ملت روڈ پر قائم مویشی منڈی کے
بیوپاریوں اور خریداروں کے لئے مشکلات بڑھ گئیں ہیں , بارش کا پانی
شہر سے تو نکل گیا لیکن سپر ہائی مویشی منڈی سے تاحال نہ نکل سکا جس کے باعث منڈی میں جگہ جگہ پانی اور کیچڑ جمع ہوگئی ہے۔
ملت روڈکی مویشی منڈی پانی میں ڈوب گئی،لگائے گئے ٹینٹ تیز ہوائیں اپنے
ساتھ لی اُڑیں جس کی وجہ سے بیوپاریوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا
ہے جبکہ خریدار کیچڑاور راستہ ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے منڈی کا رخ نہیں کر
رہے۔
منڈی میں صفائی کے ناقص انتظامات کے سبب جانوروں کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے
جبکہ خریداروں میں کمی کی وجہ سے جانوروں کی قیمتیں بھی گر سکتی
ہیں،بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ منڈی میں فوری جراثیم کش اسپرے کرایا جائے اور
صفائی کے انتظامات کئے جائیں۔