Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 30, 2017 02:37 pm views : 713

Location : Model Town

Lahore- CM Punjab Distribute Cheques
  • Urdu

لاہور، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے قوم کے ہیروہیں،شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے قوم کے ہیروہیں اورپوری قوم ان شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے,انشاء اللہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گااوران کی قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن قائم ہوگااورملک ترقی و خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کرے گا۔
ماڈل ٹاؤن میں کوٹ لکھپت سبزی منڈی کے بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ پاک افواج ،پولیس اورسکیورٹی اداروں کے افسران و جوان جرات اوربہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں،دہشت گردوں نے بے گناہ لوگوں کا خون بہایاہے اوروہ وقت آئے گا جب ان شہداء کا خون رنگ لائے گااور پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا،ہمیں باہمی خلفشار اورباہمی اختلافات کو ختم کر کے دہشت گردی کے خلاف ملکر آگے بڑھنا ہے اور دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمے کے اہداف ہر قیمت پر حاصل کرنا ہیں،ہمیں ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کی بجائے پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف لڑنا ہے اوروطن عزیز سے دہشت گردی و انتہاء پسندی کا خاتمہ کرنا ہے کیونکہ دہشت گردی کے عفریت کو ختم کیے بغیر پاکستان ترقی وخوشحالی کا سفر طے نہیں کرسکتا۔
وزیراعلیٰ نے پولیس شہداء کے لواحقین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ایسے گھرانوں کے عظیم لوگ ہیں جن کے پیاروں نے وطن عزیز کے امن کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دی اور اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا ،قوم کو آپ پر فخر ہے،انہوں نے کہا کہ آپ کے پیاروں نے پاکستان کے امن کے لئے جام شہادت نوش کیا ہے ، اس کا اجراللہ تعالیٰ دے گا،تاہم دنیا کے اندھے تھپیڑوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پنجاب حکومت بھی آپ سے تعاون کی ذمہ داری نبھائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مالی امداد کسی کے جان کی کوئی قیمت نہیں ہے اورنہ ہی یہ اس کی تلافی کرسکتی ہے جوآپ کے پیاروں نے قربانی دی ہے،دنیاوی تقاضے پورے کرنے ہیں اورآپ کے بچوں نے تعلیم حاصل کر کے اس ملک و قوم کی خدمت کرنا ہے اور اس حوالے سے آپ کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اورہم یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ شہداء پیکیج کے مطابق شہید سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرکو 1کروڑ 25لاکھ اورشہیدکانسٹیبل کو 1کروڑ روپے نقد دیئے جارہے ہیں جبکہ شہید سب انسپکٹر کو 7مرلے کا گھرجس کی قیمت1کروڑ 75لاکھ روپے ہے اورشہید کانسٹیبل کو 5مرلے کا گھر دیا جارہا ہے جس کی قیمت 1کروڑ 35لاکھ روپے ہے جبکہ شہداء کے بچوں کی تعلیم اورعلاج معالجہ مفت ہوگا، شہداء کے بچے جب تک تعلیم حاصل کرنا چاہیں گے پنجاب حکومت ان کے اخراجات برداشت کرے گی اورشہداء کے لواحقین اپنے خاندان میں سے جس کو پولیس میں ملازمت کیلئے نامزد کریں گے انہیں پولیس فورس میں شامل کیا جائے گا۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کوٹ لکھپت سبزی منڈی کے پولیس شہداء کے لواحقین میں چیک تقسیم کیے،اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔صوبائی وزراء کرنل (ر) ایوب گادھی ، جہانگیر خانزادہ ، ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved