Aug 30, 2017 04:11 pm
views : 674
Location : Different Places
Lahore- Weather Become Pleasant After Rain
لاہور، شہر میں کوسلادھار بارش، موسم خوشگوار
صوبائی دارلحکومت لاہور میں موسلا دھار بارش اور ٹھنڈی ہوائوں سے موسم
خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران لاہور سمیت ملک کے
مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔
شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور بارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ
گیا،بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ واسا کے عملے نے بروقت
پانی کی نکاسی یقینی بنائی،محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے لاہور میں بارشوں
کا نیا سلسلہ شروع ہو گا جو ہفتے تک جا ری رہے گا جس سے درجہ حررات میں
کمی واقع ہو گی۔
بدھ سے جمعرات کے دوران بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں
کہیں کہیں جبکہ لاہور ڈویژن، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد،
سرگودھا،اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ
بارش کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ سے ہفتہ کے دوران
سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں کہیں کہیں تیز
ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔