لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صحت سے متعلق ویڈیو لنک اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کے
کاروبار کو مکمل طور پر ختم کر کے دم لیں گے ، سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات
بہتر بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہیلتھ
سسٹم میں اصلاحات کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں، عوام کو جدید اور معیاری
طبی سہولتوں کی فراہمی کے مشن کو پورا کروں گا، سرکاری ہسپتالوں میں طبی
سہولیات بہر بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ پروگرام کو بہتر بنایا گیا ہے نئے
ہسپتال پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنائے جائیں گے، ہیلتھ پراجیکٹ کو
تیزی سے مکمل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
شہباز شریف نے مزیدکہا کہ پنجاب ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام کو موثر انداز
سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، ہسپتال میں مزید وینٹی لیٹرز کی خریداری کا عمل
جلد کیا جائے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔