Aug 30, 2017 06:07 pm
views : 671
Location : Different Places
Faisalabad- Sewerage Issue After Rain
فیصل آباد، بارش کے بعد شہر میں سیوریج کے مسائل
فیصل آباد میں ہونیوالی بارش نے جہاں موسم کو خوشگوار کیا تووہیں شہر کے
متعد د علاقے بارش کے پانی میں ڈوب گئے اور شہر کی اہم شاہراہیں ندی نالوں
کا منظر پیش کرنے لگیں جن میں جامعہ چشتیہ روڈ،حق باھو چوک اور ملت روڈ
مکمل طور پر بارش کے پانی میں ڈوب گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات
کا سامنا کرنا پڑاجبکہ واساانتظا میہ خاموش تماشائی بنی رہی ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نا اہلی کے سبب ابر رحمت عوام کے لئے زحمت بن جاتی ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان
نے کہا کہ اتنی بارش نہیں ہوئی ہے جتنا پانی کھڑا ہوا ہے یہ سب نکاسیء آب
کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہوا ہے ،تھوڑی سی ہی بارش میں شہر کی سڑکیں
تالاب بن جاتی ہیں،معلوم نہیں انتظامیہ کہاں ہے۔