Aug 31, 2017 06:44 pm
views : 522
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 116 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 116
پوائنٹس کی کمی کے بعد41206 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغازمنفی
زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر320کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 196 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،109 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔