پشاور،پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی،119 ملزمان
پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 119 ملزمان کو
گرفتار کرلیا ہےجبکہ لاکھوں روپے ، سونا سمیت دیگر اشیاء برآمد کر لی گئی
ہیں۔
پشاور سی سی پی او طاہر خان اور ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان نے
پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے
پشاور پولیس رہزنی ،نقب زنی، چوری سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث افراد
کیخلاف کریک ڈاؤن میں سرگرم تھی جس کے نتیجے میں اب تک 119 ملزمان کوگرفتار
کیاگیا ہےجن کے قبضے سے 42 لاکھ روپے، 20 تولے سونا، 38 موبائل فون، 12
گاڑیاں اور 20 موٹرسائیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز نےمزید بتایا کہ تھانہ بھانہ ماڑی اورشہرکے مختلف
علاقوں میں سیکورٹی فورسزاورپولیس نے مشترکہ آپریشن کئے،آپریشن کے دوران
ملزمان سمیت 35سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست،اسلحہ اورمنشیات برآمدکیا
گیا۔
سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے27عددپستول،6ایس ایم
جی،12رائفل،3عددبندوق،1کلاکوف سمیت سینکڑوںکارتوس اور منشیات برآمد کرئے
گئے ہیں جبکہ آپریشن عیدکے موقع پرامن وامان کو برقراررکھنے کے لئے شہرکے
مختلف علاقوں میں کیاگیا۔