اسلام آباد،مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمان پر
عید قرباں قریب آتے ہی اسلام آبادمیں بڑے جانوروں کی منڈیاں سجا دی
گئیں،تاہم زائد ٹیکسز اور گزشتہ سال کی نسبت قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث
شہریوں کا منڈیوں کی طرف رجحان کم ہے۔جانوروں کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث
غریب طبقے کو سنت ابراہیمی کو ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہر سال کی
طرح اس سال بھی عیدالاضحیٰ آتے ہی بڑے جانوروں کی منڈیوں کے علاوہ چھوٹے
جانوروں کی منڈی بھی قائم کی گئی ہے جہاں خوبصورت بکرے اور دمبے منڈی کی
زینت بنے ہوئے ہیں لیکن گرمی اورانتظامیہ کی جانب سے زیادہ ٹیکسز کے باعث
خریداروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔