Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 01, 2017 02:16 pm views : 669

Location : Local Place

Lahore- Petrol Prices High
  • Urdu

لاہور،عید کے موقع پر حکومت کا عوا م کو تحفہ، پیٹرول کی قیمت میں دو روپے اضافہ

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے صرف پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل ،لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں پرانی سطح پر برقراررہیں گی۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملک میں پیٹرول کو 2 روپے سے مہنگا کردیا گیاتاہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی خصوصی ہدایت پر ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔
مذکورہ اضافے کے ساتھ پیٹرول کی قیمت 71 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے اوگرا کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے صرف پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ باقی تمام مصنوعات کی قیمتوں کو آئندہ ماہ کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیاہے،خیال رہے کہ وزارت خزانہ نے گذشتہ ماہ اگست کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قمیت میں 1 روپے 80 پسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved