Sep 01, 2017 05:06 pm
views : 652
Location : Different Areas
Karachi- Monsoon Rain, Sewerage System Update
کراچی،شہر قائد میں بارش تھم گئی پراثرات باقی، بڑی شاہراہوں سے بارش کا پانی صاف
کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد بڑی شاہراہوں پر جمع ہونے والا پانی صاف کردیا گیا۔
کراچی میں گزشتہ روز بارش کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں تھیں
تاہم آج کئی اہم سڑکوں سے بارش کا پانی صاف کردیا گیا ہے۔شارع فیصل، آئی
آئی چندریگر روڈ، خالد بن ولید روڈ، سندھ اسمبلی اور گورنر ہاوس کے قریب
سے بھی بارش کا پانی صاف کردیا گیا ہے۔
دو دن کی بارش اور پانی نکالنےکا نظام نہ ہونے سے سڑکیں تباہ ہوگئیں تاہم
پاک فوج، پا ک بحریہ اورسندھ رینجرز سمیت دوسرے ادارے پانی میں پھنسے لوگوں
کی مدد میں مصروف ہیں۔
حکام کی جانب سے نشیبی علاقوں سے اب تک پانی نہیں نکالا جاسکا، گڈاپ ٹاؤن
کے ٹیلوں اور ڈیموں کا پانی اسکیم 33 کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگیا ہے،
پانی کا ریلہ اسکیم 33 کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا گلستانِ جوہرکے برساتی
نالے میں گررہا ہے، علاقہ مکین خوفزدہ ہیں اورکئی نے تورات جاگ کرگزاری۔
سرجانی، نارتھ کراچی، بفرزون، سائیٹ، ناظم آباد، اورنگی کے کئی علاقوں میں
بھی پانی کھڑا ہے۔
دوسری جانب کئی مرکزی شاہراہوں سے پانی اترگیا ہے جبکہ کورنگی ندی اور سڑک
کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ دونوں سڑکوں پر تین سے چارفٹ پانی ہے تاہم
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے متبادل راستہ اختیارکرنےکی اپیل کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی بارش کا امکان ہے، بارش برسانے
والا سسٹم تاحال شہر میں موجود ہے جب کہ سمندری ہوائیں آج بھی بند ہیں۔