پشاور، سی سی پی او نے پولیس لائنز میں نئی ایس ایم ایس کمپلینٹ سینٹر کا افتتاح کردیا
پشاور میں سی سی پی او طاہر خان نے پولیس لائنز میں نئی ایس ایم ایس کمپلینٹ سینٹر کا افتتاح کردیا۔
نئی ایس ایم ایس سروس کے زریعے پولیس افسران تک رسائی آسان ہوگی۔اس سروس سے
سی سی پی او پشاور اور ایس ایس پی آپریشن کے موبائلز نمبرز بھی مشتہر کر
دئے گئے ہیں۔
ایس ایم ایس کمپلینٹ سینٹر کے قیام کی وجہ سے چوبیس گھنٹے رابطے کی سہولت
موجود رہے گی ۔اس حوالے سے شہریوں کی اگاہی کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر
بینرز اویزاں کردیئے گئے ہیں جبکہ پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔
اس سروس کے آغاز پر پشاور شہر سے سات شکایات موصول ہوئی ۔