پشاور،جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع کی نائب ناظم کا خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی مہم کا اعلان
جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع کی نائب ناظم اور سابق ممبر قومی اسمبلی رضیہ
عزیز اور پشاور کے دیگر خواتین عہدیداروں نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے
آگاہی مہم کا اعلان کردیا۔5 ستمبر سے دس نومبر تک چلائی جانیوالے اگاہی مہم
میں ضلع بھر سے پچاس ہزارسے زائد خواتین کو ممبر بنایا جائے گا۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع
پشاور کے عہدیداروں اورسابق ممبر قومی اسمبلی رضیہ عزیز نے خواتین کے حقوق
کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔جو 5 ستمبر سے دس نومبر تک
چلایا جائے گا۔
سابق ممبر قومی اسمبلی رضیہ عزیز کاکہنا تھا کہ آگاہی مہم کا مقصد جماعت
اسلامی کے منشور کو عوام تک پہنچانا ہے اور خواتین کے اہم مسائل جس میں
غیرت کے نام پر قتل ، جبری نکاح اور وراثت سے محرومی شامل ہیں۔
جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع کی نائب ناظم نے مزید کہا جماعت اسلامی ہی
خواتین کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے اصل پلیٹ فارم ہے اور اسی مہم کے دوران
ضلع بھر سے پچاس ہزارسے زائد خواتین کو ممبر بنایا جائے گا۔