کراچی،ملک بھر میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کردی گئی
ملک بھر کی طر ح کراچی کی مختلف مساجد میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کردی گئی۔ عیدالاضحیٰ کی نماز کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے ۔ چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد میں نماز عید کے ہزاروں اجتماعات ہوئے جس میں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ پر نماز عید کے ہزاروں روح پرور اجتماعات ہوئے ۔
عید گاہوں اور عوامی مقامات پر حفاظتی انتظامات کے تحت رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمیت کمانڈوز تعینات ہیں ۔
اس موقع پر ایک نمازی سلیم احمد نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمانئدے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الضحیٰ کی نماز کے لئے بہت اچھے انتظامات کئے گئے تھے جبکہ اللہ سب کی حفاظت فرمائے اور ہماری قربانی کو قبول فرمائے۔