لاہور، عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی،ملک و قوم کیلئے دعائے خیر،سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی شہر بھر کے مختلف مقامات پر کی گئی تاہم
نماز کے بعدملک و قوم کیلئے دعائے خیر کا اہتمام بھی کیا گیا۔
نماز کی ادائیگی میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور رب کعبہ کے سامنے سجدہ شکر ادا کیا۔
ملک بھر میں عید الاضحیٰ آج مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔لوگ ایک
دوسرے سے گلے مل کر امن، اخلاق اور محبت کے جذبات کو پروان چڑھاتے ہیں۔
عید الاضحیٰ در حقیقت سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا دن ہے اور عید الاضحیٰ کی
نماز کے بعد لوگ جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربا ن کرتے ہیں۔
مساجد اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔ لاکھوں
مسلمانوں نے رب کائنات کے حضور سربسجود ہو کر ملکی سلامتی، خوشحالی اور امت
مسلمہ کی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی۔