پشاور،عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کا سلسلہ جاری
ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔پشاور کے
مختلف شہروں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے ، ہر کسی نے گلے شکوے
بھلا کر ایک دوسرے عید ملی۔ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی جا
رہی ہے۔
ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ اسلام
آباد میں نماز عید کا سب بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد میں ہوا جہاں ہزاروں
افراد نے عید کی نماز ادا کی اور گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے سے عید ملی۔
کراچی میں بھی نماز عید کے جھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے ، میمن مسجد بولٹن
مارکیٹ ، سبیل والی مسجد ، عیدگاہوں اور دیگر مقامات پر بھی عید کی نماز
ادا کی گئی جس میں ملکی سلامتی استحکام کیلئے دعاکی گئی۔ سنت ابراہیمی پر
عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔دیگر مساجد اور عید گاہوں
میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ نماز عید کے بعد سنت
ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی جا رہی ہے جو تین دن تک جاری ہے گی۔