کراچی،عید کے دوسرے روزاجتماعی قربانی کا سلسلہ جاری
عید الاضحی کے دوسرے روز بھی جانوروں کی اجتماعی قربانی کا سلسلہ جاری ہے،
گزشتہ روز کی طرح بکرے ، دنبے، چھترے،گائے ، اونٹ ،بیل سنت ابراہیمی کی
پیروی میں قربان کئے جا رہے ہیں،مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے
مستحق افراد میں گوشت کی تقسیم جاری ہے،اس بار جانوروں کی قیمتیں زیادہ
ہونے کے باعث انفرادی قربانی کی نسبت اس بار اجتماعی قربانی کا زیادہ رجحان
دیکھنے میں آیا جس کے باعث قصاب کی تلاش ، گوشت بنوانے اور بانٹنے کی ذمہ
داری بھی فلاحی تنظیموں نے سنبھال رکھی ہے ۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مذہبی تنظیم
کے رکن قاری عمر انور سعیدی نے کہا کہ جب انہوں نے اجتماعی قربانی شروع کی
تھی تو چار جانور تھے آج انکے پاس سو کے قریب جانور زبح ہو رہے ہیں جبکہ
وقت کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں اضافہ ہوا ہے۔
محمد امتیاز نے کہا کہ چھ سات ساتل سے مسلسل قربانی کرنے کے لئے اقصیٰ مسجد آتے ہیں۔